Featuredپنجاب

ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور : ہائیکورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا اور جےڈبلیوشوگرملز سمیت وفاقی حکومت کے وکلا کو کل دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگرملزکاآڈٹ کرنے سے روکنے کی دائر درخواست پرسماعت ہوئی ، جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایف بی آر نے 21مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا، انکم ٹیکس سے متعلق دستاویز اور ریکارڈمانگا گیا ہے، ایف بی آرکو5 برس گزرنے کے بعد آڈٹ کا اختیار نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 2015کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے، آڈٹ نوٹس غیر قانونی طورپربھیجا گیا ہے، آڈٹ نوٹس کالعدم اور ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

عدالت نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے درخواست گزار جے ڈبلیو شوگر ملز اور وفاقی حکومت کے وکلا کو کل دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close