نوجوانوں کیلئےآئندہ بجٹ میں خطیررقم مختص کیے جانے پر مشاورت کی گئی
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں آئندہ بجٹ میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے100ارب روپےکی رقم مختص کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نوجوانوں کیلئےآئندہ بجٹ میں خطیررقم مختص کیے جانے پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے100ارب روپےکی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 100ارب روپےکی رقم رواں سال مائیکروبزنس کیلئےتقسیم کی جائے گی۔
دونوں رہنماؤں میں 2023تک کےاہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پراتفاق کیا گیا اور رقم کی تقسیم کیلئے 4مختلف کیٹیگریز طے کرلی گئیں۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ایک لاکھ سے5کروڑروپےتک کی رقم فراہم کرےگی، شوکت ترین نے کہا نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کاعمل بلا تعطل جاری رکھناہوگا، چھوٹےاورمائیکروبزنس کیلئے رقم کی تعدادبڑھارہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ ہے ، نوجوانوں کی توقعات پرپورااتریں گے۔
اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10ارب کی تقسیم کاپہلاہدف حاصل کرلیا، 100ارب روپےکی تقسیم کاعمل پہلے سے تیز کیا جائے گا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں پرشکرگزارہوں، وزیراعظم نےنوجوانوں کواوپراٹھانےکیلئے اقدامات کی ہدایت کی ، اپنےنوجوانوں پربراہ راست سرمایہ کاری کررہےہیں۔