Featuredاسلام آباد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 77 مریض کی اموات

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد تک گر گئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 77 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 69 ہزار 691 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 43 ہزار 900 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کروناوائرس کے 3 ہزار 24 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ملک میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 579 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 25 لاکھ 40 ہزار 238 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوززلگائی جاچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close