Featuredسندھ

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی میں مزید توسیع

یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے 7 ملکوں سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع

پاکستان سمیت7ملکوں سے مسافروں کی آمد پر 6 جولائی تک پابندی ہوگی۔
ایوی ایشن حکام نے پابندی میں 6 جولائی تک توسیع کا ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ملکوں میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ہدایت نامے میں تمام ایئر لائینز کو متعلقہ ملکوں سےمسافروں کوبورڈنگ جاری نہ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ14دن میں ان ملکوں کے یا ان کا سفر کرنیوالوں اور ایسےمسافروں کودبئی یاٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر ایئر لائنز کو جرمانہ یافضائی آپریشن سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر ایئر لائنز کو جرمانہ یافضائی آپریشن سے متعلق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پرھیں:کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا، سول ایوی ایشن

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پابندی کے شکار ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، سرکاری وفود، کاروبار طیارے اور سنہری ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت ایس او پیز کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close