ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج وزیراعظم نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے
شہبازگل کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی زیادہ سےزیادہ پیداوار اور اسمبلی لوکل ہوگی اور گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، خسرو بختیار، حماد اظہراور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اہم ملاقات ، گورنر راج لگانے کی تجویز پیش
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی آٹوموٹیو انڈسٹری کی نمو اور ترقی کے ساتھ ساتھ قابل خرید ہونے، کوالٹی، دستیابی اور مقامیت پسندی پر توجہ مرکوز کرے گی۔