Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 کے پندرہویں میچ میں قلندرز کامیاب

ابوظبی : پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظبی میں شروع ہوگئے ہیں۔

پندرہویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کے پندرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

قلندرز کے جیمز فولکنر نے یونائیٹڈ کے مضبوط بیٹنگ لائن کو ابتدا میں ہی مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

یونائیٹڈ کو اختتامی لمحات میں فہیم اشرف نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر سہارا دیا اور اسکور 143 تک پہنچادیا۔

لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار رشید خان اور ٹم ڈیوڈ ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close