Featuredاسلام آباد

کینیڈین وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ،متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت

اسلام آباد : کینیڈین وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو پاکستانی خاندان کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب مارک گارنیوسےٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کے ساتھ پیش آنےوالے المناک واقعے سمیت 4 معصوم جانوں کےضیاع اوراسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے تدارک پر گفتگو کی گئی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈا میں 4افرادکےقتل کےالمناک واقعہ پربہت افسوس ہے، خاندان کومحض مسلمان ہونےپرنشانہ بنانا اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہے، عالمی برادری کواسلاموفوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر مثبت ردعمل دیا اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرگہری تشویش ہے، عمران خان اورمیں عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی جسے منظور کیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت کی دیگر ممالک کو اعتماد میں لیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا

کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم،عوام کی جانب سےواقعےکی مذمت کرتےہیں، متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ انھوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close