پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 47کورونامریض انتقال کرگئے
ملک میں کوروناسےمجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں40ہزار483کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک ہزار303کوروناکیسز سامنے آئے اور کورونامثبت کیسز کی شرح3.21فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 618 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار737 ہے جبکہ 8 لاکھ 73 ہزار543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین کا حصول، این سی او سی کی اہم پیشرفت
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادتین لاکھ 26 ہزار413 ، پنجاب تین لاکھ 43 ہزار 499 ، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383 اور بلوچستان 26 ہزار84 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار ، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔