Featuredسندھ

کراچی والوں کی قسمت میں کھٹارہ بسیں

لال، نیلا نہ پیلا، گرین لائن سمیت وفاق اور صوبے کا ہر منصوبہ شہریوں سے مذاق بن گیا جس کےباعث کراچی کے شہری ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولت کےلیے ترس گئے

وزیر ٹرانسپورٹ نے 250 بسوں کےلیے اب نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی میں 250 بسیں لارہے ہیں اور اس سال کے آخر تک 250 بسیں کراچی کی سڑکوں پر آجائیں گی۔
نئے منصوبے کی بات نہیں کررہا، سندھ کے 5 اضلاع کے لیے ٹرانسپورٹ لارہے ہیں، منصوبے کے لیے بڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن کی شروعات جلد شروع ہوجائےگی، منصوبوں کی تاخیر کی وجہ پر نہیں جانا چاہتا لیکن میری ٹیم نے دو سال میں منصوبہ بنایا ہے۔
نئی بسیں کراچی آگئیں مگرکراچی کے لیے نہیں، لاہور میٹر و کے لیے، کراچی والوں کی قسمت میں کھٹارہ بسیں، وعدے اوربس انتظار۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close