Featuredکھیل و ثقافت

یونائیٹڈ نے 134 رنز کا ہدف بغیر کسی کے نقصان کے حاصل کرلیا

ابوظبی: منرو نے گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کا بھرکس نکال دیا، گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 134 رنز کا ہدف بغیر کسی کے نقصان کے 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، عثمان خواجہ 27 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کولن منرو کے آگے گلیڈی ایٹرزکے بولر بے بسی کی تصویر نظر آئے، کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔

نسیم شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں 19 رنز دئیے جبکہ محمد حسنین نے اپنے دو اوورز میں 22 رنز دئیے، خرم شہزاد، محمد نواز بھی کوئٹہ کو وکٹ دلانے میں ناکام رہے۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا، جیک ویدرالڈ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، عثمان خان 14 اور فاف ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد صرف 2 رنز پر محمد مویٰ کا شکار بنے، اعظم خان 26 رنز حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، جارح مزاج بلے باز آندرے رسل 13 رنز بناسکے۔

محمد نواز کو محمد وسیم نے 4 رنز پر بولڈ کیا، جیک وائلڈر موتھ 9 رنز بنا کر رن اؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور عاکف جاوید ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close