Featuredاسلام آباد

محمدمیاں سومرو نے کامیاب بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کی

محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ نئےبجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈبہتری متوقع ہے، پیش کردہ بجٹ سےعام آدمی کےحالات بہترہوں گے، ہرشعبےسےوابستہ افرادپربجٹ کےمثبت اثرات مرتب ہوں گے

سرکاری ملازمین اورپنشنرزکابھی مناسب خیال رکھاگیاہے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ، جس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ کم از کم تنخواہ کو بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کا عروج: ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

قامی سطح پر تیار ہونے والی 850 سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم، سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کردی گئی جبکہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ڈبلیو اے ٹی) کو بھی ختم کردیا گیا۔

بینکنگ ٹرانسیکشنز، کیش نکالنے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مارجن فنانسنگ، ائیر ٹریول سروسز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانسیکشنز اور معدنیات کی دریافت پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close