غفورحیدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیامیگا پروجیکٹ نہیں ہے
بیان میں غفورحیدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےاپناکوئی وعدہ پورانہیں کیا، نہ نوکریاں دی گئی اور نہ ہی گھربنائےگئے
جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدر نے کہا ہے کہ ہم سرکاری ملازمین کےساتھ کھڑےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پرہے، جمہوریت پرقدغن لگائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک ؛ اپوزیشن کا 60 سینیٹرز کی حمایت کا دعویٰ
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں کوئی نیامیگا پروجیکٹ نہیں ہے، ملک کےپسماندہ علاقوں کیلئےکوئی اعلان نہیں ہوا۔
غفورحیدری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےتناسب سےتنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہئےتھا۔
اقتصادی سروےپرردعمل دیتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا،خیبرپختونخوا میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا،جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے،ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔