حکومت نے کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو
اسلام آباد : بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 4 سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانا ظلم ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔
عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari https://t.co/w4tcYQuyyG
— PPP (@MediaCellPPP) June 13, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فون کال پر ٹیکس لگانے کے کے بعد فوراََ واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے۔
چیئرمین پی پی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔