کراچی: چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اینٹی وہیکل لیفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی اور بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کے گینگ میں سرکاری ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری شدہ 5 کاریں برآمد کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، ملزمان رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں۔