کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے
ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وفاقی وزیر اطلاعات سندھ حکومت سے این ایف سی کے تحت دیئے گئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حق سندھ اسمبلی کو حاصل ہے کہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں انکا حساب دیں۔