Featuredکھیل و ثقافت
لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست
ابوظبی: 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، یوں یونائیٹڈ نے 28 رنز سے کامیابی سمیٹی۔
اس جیت کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔