Featuredسندھ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع

مالی سال 22-2021کےلئےسندھ کابجٹ کل15 جون کوپیش کیا جائےگا،ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ بجٹ کا مجموعی حجم 13ہزار ارب روپےسے زائد متوقع ہے

بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے جبکہ گریڈ ایک تا 15کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا امکان ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

مزدور کی کم ازکم اجرت 25ہزار روپے مقرر کیےجانے کی تجویز ہے جبکہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کے لئے خصوصی تریاتی پیکیج بھی شاقمل ہیں۔

کراچی کی 10سے زائد میگا اسکیمز پر 22ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ کا55فیصد تعلیم صحت،زراعت،امن عامہ کے لئے رکھنےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ پولیس میں بھرتیوں،الاؤنسز میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close