Featuredاسلام آباد

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت

اسلام آباد :احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے، احتساب جاری رہے گا، وزیراعظم

سابق صدر پر 8 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے آٹھ ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close