Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 کے 22 ویں میچ میں یونائیٹڈ کی کامیابی

ابوظبی : پی ایس ایل 6 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ 6 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں  کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور افتخار احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کولن منرو اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے۔ منرو نے 56 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ جبکہ افتخار احمد نے برق رفتار 71 رنز بنائے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close