Featuredسندھ

کے الیکٹرک کی بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر

کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا اور جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے پر فیصلہ موخر کردیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری تا مارچ 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے اور جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔

مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پرھیں: قومی گرڈ سے بجلی کے تعطل میں ڈرامائی اضافہ ہوا، نیپرا

کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے، فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 49 پیسے اور مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ کیا جائے۔ کے الیکٹرک نے اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا بھی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close