لاہور:ایکسپو انتظامیہ نے بھی ویکسین ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹرز میں صرف 300 ڈوزز کا اسٹاک موجود ہے
ایکسپو سینٹر میں شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کرانے کے لئے پہنچی تو سیکیورٹی گارڈز انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج رہے ہیں کہ کرونا کی ویکسین ختم ہوچکی ہے، ویکسین ختم ہوجانے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا بے تحاشہ رش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوروناویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ
اس کے برعکس محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ویکسین کا وافر اسٹاک موجود ہے، ایکسپو سینٹر ڈیٹا انٹری کا مسئلہ درپیش ہے، جسے جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔