Featuredاسلام آباد

نازیبا زبان استعمال کرنے والے ارکین کو اجلاس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر بات چیت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ملاقات کے لیے بلایا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ایک دوسرے پر حملوں کے علاوہ گالم گلوچ پر تمام حلقوں میں شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا ہے

وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں اسد قیصر کی زیر صدارت تحقیقاتی اجلاس بھی ہوا، جس میں ڈپٹی اسپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی شریک تھے، اجلاس میں ایوان میں ہنگامہ آرائی کی فوٹیجز اور شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن ، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے اور قرار داد کی حمایت کرنے کا فیصلہ

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نازیبا زبان استعمال کرنے والے ارکین کو اجلاس میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم حتمی فیصلہ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مزید مشاورت کے بعد کریں گے۔

اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں حکومتی وزراء اور سنئیر ممبران بھی شامل تھے، اور ممکنہ طور پر حکومتی اراکین میں سے علی نواز اعوان، فہیم خان، عطاء اللہ خان گالم گلوچ کرنے والوں میں شامل ہیں، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے علی گوہر، محسن شاہ نوا رانجھاز، شیخ روحیل اصغر گالم گلوچ کرنے والوں میں شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close