شاہد آفریدی اراکین قومی اسمبلی کے طوفان بدتمیزی پر برہم
کراچی : قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
سابق آل راونڈر شاہد آفریدی اراکین قومی اسمبلی کے طوفان بدتمیزی پر برہم ہو گئے . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، کیا یہ ہیں ہمارے حکمران؟
جو طوفان بدتمیزی آج برپا کیا گیا اسمبلی میں اور غلیظ زبان اور الفاظ استعمال کئے گئے اس سب کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے۔ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے؟ یہ لوگ تو تمیز سے بات نہیں کر سکتے ایک دوسرے سے، ہماری نمائندگی اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے۔ ہوش کے ناخن لیں۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 15, 2021
یہ لوگ ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے، یہ لوگ ہماری نمائندگی اورملک کی ترقی کیلئے کیا کام کریں گے . ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں.
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی نے خوب ہنگامہ کیا ،اس دوران ایک دوسرے پر کتابیں پھینکی گئیں اور گالم گلوچ بھی کی گئی .