Featuredسندھ

کسی بچے کو فیل نہیں کیا جائے گا، ہربچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے: وزیر تعلیم سندھ

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو فیل نہیں کیا جائے گا،ہربچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے اور نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن کمیٹی اجلاس میں اختیاری مضامین کے امتحانات کی بات ہوئی، اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ طالب علموں کےپریکٹیکل امتحانات بھی ہوں گے، کسی بچےکوفیل نہیں کیاجائےگا، ہر بچے کو پاسنگ مارکس ملیں گے جبکہ نتائج سے مطمئن نہ ہونے پر تمام پیپرز دینے کا آپشن موجود ہوگا۔

گذشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا تھا، اجلاس میں جولائی میں 10ویں جماعت کے بعد 9 ویں کے امتحانات اور 11ویں کےامتحانات 12ویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیئے جائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے اور فیصلہ کیا گیا کہ پریکٹیکل امتحانات اپنےاپنے اسکولزاور کالجز میں ہی ہوں گے اور اختیاری مضامین میں فیل طالبعلم کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close