پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے
پشاور : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، 5 جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سے میڈیکل اور دوسرے شعبوں میں آسانیاں پیداکررہےہیں، 5جی کےاستعمال سےمتعلق منفی تاثردیاجاتاہےجوبےبنیادہے، 40 کنال پرمشتمل پشاورمیں ڈیجیٹل کمپلیکس بنایاجائے گا۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، 5جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔
صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ مردان میں اسپیشل اکنامک زون بنایاجائےگا اور سوات میں آئی ٹی پارک کی تعمیربھی منصوبوں میں شامل ہیں۔
گذشتہ روز وزارت آئی ٹی کے تحت بنوں میں ملک کا 20 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ، پارک بنوں یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں خیبر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ، خیبرپختونخواہ آئی ٹی بورڈ اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے۔