Featuredکھیل و ثقافت
یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو آؤٹ کلاس کردیا
ابوظبی: یونائیٹڈ نے زلمی کا بھرکس نکال دیا، زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
ان کی اس عمدہ اننگز میں 13 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے بھی شامل رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو نے 28 گیندوں پر 48 رنز، آصف علی نے برق رفتار 14 گیندوں پر 43 اور برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔
اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا پی ایس ایل کا ریکارڈ ٹوٹل بنادیا۔
اس سے قبل بھی سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی پاس 238 رنز کا تھا، جو اس نے 2019 میں لاہور قلندر کے خلاف بنایا تھا۔