Featuredکھیل و ثقافت
پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے میں زلمی بھی پیچھے نہیں رہی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے ہرا دیا
ابوظبی:زلمی شاندار کوشش کے باوجود ناکام، یونائیٹڈ 15 رنز سے کامیاب
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کے بہترین میچز میں سے ایک میچ کھیلا گیا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 15 رنز سے فتح حاصل کی۔
اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا پی ایس ایل کا ریکارڈ ٹوٹل دیا۔
پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرنے میں پشاور زلمی بھی پیچھے نہیں رہی اور اس نے ہدف کا بھرپور انداز میں تعاقب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 232 رنز بنائے۔
تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کو یہاں صرف 15 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔