Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

پشاور : خیبر پختونخوا کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کا تخمینہ1000ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے، شہریوں کی سہولت کیلیے اہم اعلانات کیے جائیں گے۔

 

 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ350ارب سے زائد کا رکھا جائے گا، بجٹ میں ترقیاتی پروگرام میں صرف 2 نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں25فیصد اضافے کا اعلان ہوگا جبکہ مزدور کی کم ازکم تنخواہ21000روپے مقرر کی جائے گی، اس کے علاوہ بجٹ میں آٹے پر عوام کوسبسڈی بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آمدنی وسائل سے75ارب تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، بجٹ میں سیاحت ،توانائی، آئی ٹی کیلئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی، بجٹ میں خواتین،اقلیت،بزرگ شہریوں کیلئے پیکجز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

 

صوبے میں جاری صحت اور تعلیم کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے، صحت کارڈ کا دائرہ کار ضم اضلاع تک بڑھایا جائے گا، ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام115ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

جگر کی پیوندکاری صحت پلس کارڈ میں شامل کی جائے گی۔ بجٹ میں صحت کارڈ میں او پی ڈی کی سہولت شامل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا جائے گا،80فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ و طالبات کیلئے وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

ریسکیو1122دائرہ کارتحصیل تک ہوگا، ریسکیو1122کیلئے نئی ایمبولینسز کیلئے فنڈز مختص کیا جائے گا، سرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کو مراعات دینے کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے

ذرائع کے مطابق غیرملکی امداد80ارب اے ڈی پی میں شامل کیے جائیں گے، کے پی کو وفاق سے30ارب اضافی ملیں گے، اے ڈی پی کی80فیصد رقم جاری منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اے ڈی پی کی20فیصد رقم نئے منصوبوں کیلئے مختص کی جائے گی، ہائی امپیکٹ اسکیموں کیلئے70ارب روپے مختص کیے جائیں گے،بجٹ میں کسان کارڈ راشن کارڈ اسکیم کا اعلان کیا جائے گا اور فنکاروں کی مدد کیلئے50کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close