Featuredکھیل و ثقافت
بابر اعظم پی ایس ایل میں 2 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر
کراچی : کراچی کنگز کے بابراعظم نے پی ایس ایل میں 2000 رنز مکمل کرلیے
کراچی کنگز کے بیسٹمن بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ میں مجموعی طور پر 2000 رنز مکمل کرلیے۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل کی 55 اننگز کھیل کر 2000 رنز مکمل کیے۔
کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کیے۔
بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں 2 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
پشاور زلمی کے کامران اکمل 1763 رنز بناکر دوسری پوزیشن پر ہیں