Featuredدنیا

اسرائیلی فورسز نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا

یروشلم : اسرائیلی فورسز کا نہتے فلسطینیوں پر حملہ، صیہونی فورسز کے حملے میں احتجاج کرنے والے متعدد نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ فلسطین میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں بعد نماز جمعہ نہتے فلسطینیوں نے پُر امن ریلی نکالی تو صیہونی فورسز نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی شدت پسندوں کی جانب سے منعقد کیے گئے مارچ میں اسلام اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی اور توہین کے جواب احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

حریت کے علمبردار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں جمع ہوکر دمشق گیٹ کی طرف ریلی کا آغاز کیا تو بیت المقدس کے باب السلسلہ کے راستے میں ہی اسرائیلی فورسز آنسو گیس اور پلیٹ گنوں کے ساتھ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

آنسو گیس ، پیلٹ گن اورسنٹن گرنیڈز کے استعمال کے باعث متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرے میں شرکت کرنے والے دس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close