نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی منظور ، مسقتبل کےلیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں
اسلام آباد: نئی پالیسی کےتحت عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی ملےگی
وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نےنیشنل الیکٹریسٹی پالیسی2021 کی منظوری دے دی ہے۔
حماداظہر نے کہا کہ پالیسی کا مرکزی ہدف مسابقانہ،کم از کم لاگت رکھنا ہے پالیسی کا مقصد شفاف بنیادوں پر نظامِ توانائی میں توسیع ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی الیکٹرسٹی پالیسی آئندہ 10سال کیلئے ہے اگر پالیسی15سال قبل نافذکی ہوتی تو آج توانائی شعبےکو مشکل میں نہ ڈالنا پڑتا، نئی پالیسی کےتحت عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی ملےگی نئی پالیسی کے تحت ذیلی شعبوں کیلئے 10سے12 پالیسیاں بنائی جائیں گی۔
حماداظہر بجلی کی تقسیم کار بہترکرنے کیلئے 100ارب روپےمختص کئے ہیں ٹرانسمیشن کافرسودہ نظام اور گردشی قرضوں کا چیلنج ہےہم توانائی شعبے میں روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسقتبل کےلیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں پاورسیکٹرزکےبہت مسائل ہیں جس میں گردشی قرضےبھی ہیں۔