Featuredانٹرٹینمنٹ

ایسے لوگ قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہیں : حریم شاہ

لاہور:  ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔

ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے طالبعلم سے بدفعلی کے جرم میں گرفتار مفتی عزیز الرحمٰن کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا ، اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ بہت ہی دُکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنتِ رسول سجا کر طالبعلموں سے بدفعلی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی ۔

حریم شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور میں ایسی ہمت نہ ہو کہ وہ سنتِ رسولﷺ چہرے پر سجا کر ایسی حرکت کرے۔حریم شاہ نے لکھا کہ ’ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔‘

یاد رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close