لاہور : جوہر ٹاؤن میں دھماکے دو افراد جاں بحق، جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق، جبکہ پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے سمیت 17 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی آئی جی اپریشن شارق جمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چار افراد شدید زخمی ہیں، جبکہ چھ افراد معمولی زخمی ہے۔ سی ٹی ڈی اور فرنزک کی ٹیمیں موجود ہیں، خودکش حملہ نہیں لگتا۔ دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑگیا۔ تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلے گا۔ ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی موت کی اطلاع نہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 12 زخمی لائے گئے۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔