کراچی : قومی ایئرلائن کے بیڑے میں جدید کم ایندھن خرچ کرنے والے چار نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن 6 سالہ ڈرائی لیز پر چار نئے نیرو باڈی جہاز حاصل کرے گا۔ جولائی کے وسط میں پہلے ایئربس 320 کا پی آئی اے فلیٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
دوسرا طیارہ اگست، مزید دو طیارے اکتوبر اور دسمبر تک فلیٹ میں ممکنہ طور پر شامل ہوں گے۔ پی آئی اے کاروبار کی ضروریات کے مطابق نئے طیارے حاصل کررہا ہے۔
پی آئی اے بزنس پلان میں آٹھ سے زائد طیارے فلیٹ میں شامل کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں ممکنہ طور پر بوئنگ 777 طیارے بھی شامل کیے جائیں گے۔