Featuredکھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

ساؤتھ ہمپٹن : نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کیوی بولرز نے گھر کے شیروں کو باہر کھل کر نہ کھیلنے دیا اور پہلی اننگز کائل جیمیسن کی شاندار بولنگ کے آگے بھارتی بیٹسمین صرف 217 رنز ہی بناسکے۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے بھارتی بیٹسمین اجنکیا رہانے 49 اور ویرات کوہلی 44 رنز بنا کر سرِ فہرست رہے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کم اسکور کا زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور پہلی انگنز میں صرف 32 رنز کی برتری لینے میں کامیاب ہوئے اور پوری ٹیم 249 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے 54 اور کین ولیمسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی 4 وکٹیں لے کر کامیاب بولر بنے۔

میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی بلے بازوں کا حال اس سے بھی زیادہ برا رہا، اور پوری ٹیم صرف 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

رشبھ پنٹ کے 41 اور روہیت شرما کے 30 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا جبکہ اس مرتبہ ٹم ساؤتھی نے سب سے زیادہ 4 شکار کیے۔

کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کپتان کین ولیمسن نے اعصاب شکن مقابلے میں 52 جبکہ روس ٹیلر نے 47 رنز کی یادگار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

کائل جیمیسن کو مجموعی طور پر 7 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close