کراچی: پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے شہر لندن کے لئے دو طرفہ چارٹر
پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے، چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی
پی آئی اے ترجمان کے مطابق دس جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، پہلی پرواز 10 جولائی کو لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پی آئی اے کے ذریعے چین سے اسلام آباد پہنچ گئی
پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں 12،14،17،22،24،28اور 31 جولائی تک خصوصی پروازوں کی آمد و روانگی ہوگی۔