Featuredاسلام آباد

گندم اور چوکر پر تجویز کردہ سیلز ٹیکس کہ بارے میں دوبارہ وضاحت جاری

 اسلام آباد: فنانس بل 2021 میں ایف ایم سی جی(فاسٹ موونگ کنزیومر گُڈز) مصنوعات بشمول فلور ملز و ریفائینریز ریٹیلرز کو سہولت دینے کے لیے ٹرن اوور بنیادوں پر مجوزہ کم از کم ٹیکس شرح ٹیبل کو تبدیل کر دیا ہے

اس سلسلے میں ایف بی آر نے پہلے بھی وضاحت جاری کی تھی جس میں فنانس بل 2021-22 میں متعلقہ ٹیبل میں غلطی سے’ فلورملز ‘الفاظ نہ لکھے جا نے کی وضاحت کی تھی۔ فنانس بل میں اس غلطی کی ترمیم کے ذریعے تصیح کر دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ فلور ملز پر لاگوکم از کم ٹیکس ٹرن اوور کے 0.25 فیصد رہے گا نا کہ ٹرن اوور کے 1.25 فیصد جس کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پرھیں: فلورملز مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف

ایف بی آر نے مزید کہا ہے پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے پیش ہونے والے ترمیمی فنانس بل میں گندم اور چوکر پر عائد ٹیکس واپس لیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے سے یکم جولائی کو آٹے کی قیمتوں میں متوقع اضافہ اب رک جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close