Featuredپنجاب

جوہر ٹاؤن دھماکا: تفتیش میں پیشرفت

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگالیا گیا، ڈیوڈ پال مبینہ طور پر محمودآباد کا رہائشی ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے ڈیوڈ پال کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا، گھر کی تلاشی کے دوران چند دستاویزات قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
 
ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیوڈ سے رابطے میں رہنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ایک کو لاہور اور دوسرے کو خیبر پختونخوا سے حراست میں لیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق بابو صابو ناکے پر گاڑی کو چیک کرنے والے اہلکاروں سے بھی تفتیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال گاڑی بابو صابو انٹر چینج سے داخل ہوئی۔ گاڑی بدھ کی صبح 9 بج کر 40 منٹ کے قریب داخل ہوئی، بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوئی۔ گاڑی کا پولیس چیکنگ کے باوجود دھماکے میں استعمال ہونا سوالیہ نشان ہے۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گاڑی کے داخلے کی فوٹیج حاصل کرلی۔
 
ادھر جوہر ٹاؤن میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گاڑی کے مالک کو حافظ آباد سے حراست میں لے لیا۔ گاڑی اوپن لیٹر پر فروخت کی گئی تھی۔
 
ذرائع کے مطابق دھماکے میں 15 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے۔ دھماکہ خیز مواد کار میں نصب تھا۔ دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close