ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آئے ایک شخص نے ویٹر کو 25 لاکھ ٹپ دے دی
یہ واقعہ انگلینڈ کے شہر نیو ہیمپ شائر کے ایک "سٹمبل ان بار اینڈ گرل” نامی ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔
ایک شخص نے اپنا منگوایا ہوا کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کیا جس پر ویٹر نے گاہک کو بل پیش کیا اور مذکورہ شخص کا بل 37 ڈالر بنا لیکن مذکورہ شہری نے اپنے 37 ڈالر بل کے ساتھ ساتھ 16000 ڈالرز بطور ٹپ ویٹر کو دے دی۔
ٹپ دیتے وقت ویٹر کو ٹپ دینے والے شخص نے 3 مرتبہ ایک ہی بات کہی یہ رقم کسی ایک شخص پر خرچ مت کرنا ، یہ سننے کے بعد جب ویٹر نے ٹپ پر نظر ڈالی تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ یہ ٹپ 16000 ڈالرز تھی ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 25 لاکھ بنتی ہے۔
ریسٹورنٹ کی مالکن مائیک کے مطابق پہلے تو ہمیں لگا کہ نادانی میں اتنی بڑی رقم دے دے گئی لیکن جب ریسٹورنٹ کے مینیجر نے گاہک سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ یہ ٹپ خود دی گئی ہے اور ٹپ دینے والے گاہک نے مینیجر سے کہا کہ آپ لوگ بہت محنت کرتے ہو اس لیے آپ اس کے حقدار ہو۔
گاہک نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے صرف یہ درخواست کی کہ اس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔