کابل: افغانستان کے شہریوں کا سڑکوں پر مسلح مارچ ، ہم طالبان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں
افغانستان کے شہریوں نے سڑکوں پہ مارچ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کی دفاعی افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی بھی قیمت پر طالبان کو اپنے گاؤں یا قصبوں پہ قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں کے سینکڑوں شہریوں نے اس عزم کا اظہار اسلحے کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے کیا ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں۔
افغان شہریوں کی جانب سے سڑکوں پہ مارچ کی خبریں اس وقت سامنے آرہی ہیں کہ جب افغان طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک کے درجنوں علاقوں کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔