Featuredکھیل و ثقافت

نئے سال میں پاکستان کی تمام سیریز ملک میں ہی ہوں گی

لاہور: آئندہ برس پاکستان اہم ملکوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نئے سال میں پاکستان کی تمام سیریز ملک میں ہی ہوں گی۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ 2022 پی سی بی کے لیے بہت اہم ہے، آئندہ برس پاکستان اہم ملکوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کو 2022 میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی پر تمام فرنچائزز اور منتظمین مبارکباد کےمستحق ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی اصل جان اور پہچان تماشائی ہوتے ہیں، اگلے پی ایس ایل میں امید ہےشائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

آئندہ ایڈیشن کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کا باقاعدہ آغاز جولائی سے ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close