Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی میں رانا تنویر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آمنے سامنے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں رانا تنویر اورعلی امین گنڈا پور

میں تلخ کلامی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  امین گنڈا پور اور رانا تنویر آمنے سامنے آگئے دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا تم مجھے جانتے نہیں ہو۔

جس پر جواب دیتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ تم شہد کی بوتل والے ہو، پہلے آواز ٹھیک کرکے آؤ، جب سے آئے ہو کشمیر بھی جارہا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ حکومتی ترجمان صرف گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پیٹل نے کہا حکومتی ٹیم صرف سابق حکومتوں کو برا بھلا کہتی ہے، یہ لوگ کیا کسی سے ٹکرائیں گے، یہ تو صرف باتیں کرتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close