Featuredپنجاب

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے

پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار1317 میگاواٹ ہے، غازی بروتھا سے1445 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو رہی ہے، جبکہ منگلا سے نیشنل گرڈ کو 839 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

واپڈا کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن 969 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واپڈا کے پن بجلی گھروں سے مجموعی طورپر 5270 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تربیلا ریزروائر میں پانی کی صورت حال بہتر ہونے پر پن بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close