کراچی: لانڈھی میں شوہر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بیوی اور ساس کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ٹک ٹاک کے معاملے میں اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ رمشا کی ٹک ٹاک پر صبا خان کے نام سے آئی ڈی تھی۔
پولیس کے مطابق نشے کے عادی شوہر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور دوسرے لڑکوں سے دوستی کے معاملے پر اپنی ساس سے بات کی اور جب انہوں نے بھی بیٹی کو نہ روکا تو اُس نے دونوں کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کی تصویر حاصل کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں۔