Featuredسندھ

صوبے کے تمام مزارات کھول دیئے گئے ہیں تاہم لنگر پر پابندی ہوگی

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مزارات آج سے کھول دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں انڈور جم، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس بھی کھل گئے ہیں

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مزارات پر احتیاطی تدابیراختیار کرنا لازمی ہوگی، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، مزارات کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں، عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے اور زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تمام مزارات کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close