Featuredاسلام آباد

ٹی ایل پی کے 69 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

راولپنڈی: 69 افراد کے علاوہ ٹی ایل پی کے 39 کارکنوں کے نام کو زیر نگراں افراد کی فہرست میں شمولیت کے لیے پنجاب کے محکمہ داخلہ کو بھیجا گیا ہے جس کے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی تعداد 108 پر آجائے گی

39 افراد میں سے 10 کا تعلق اٹک، 14 جہلم سے اور 15 کا تعلق چکوال سے ہے۔

تاہم کسی کو بھی راولپنڈی ضلع سے فورتھ شیڈول پر رکھنے کی تجویز نہیں دی گئی ہے۔

 

رابطہ کرنے پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی عمران احمر نے فورتھ شیڈول پر ٹی ایل پی کارکنوں کے نام شامل کرنے کی تصدیق کی۔
پولیس نے ان کے نام فہرست میں شامل کرنے کے لیے تمام قانونی طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔

 

نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث فوتھ شیڈول پر رکھے گئے تھے 218 افراد میں سے ضلع راولپنڈی سے 92، اٹک سے 68، جہلم سے 14 اور چکوال سے 44 افراد شامل ہیں۔

ٹی ایل پی کے 69 کارکنوں میں سے 39 کا تعلق ضلع راولپنڈی سے، 30 اٹک سے ہیں۔
کسی فرد کو کالعدم تنظیم سے تعلقات رکھنے کے شبہ میں اے ٹی اے 1997 کے تحت فورتھ شیڈول پر رکھا جاتا ہے۔
بعدازاں ان کے نام کو موثر نگرانی کے لیے متعلقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم جماعت ٹی ایل پی پر چندہ لینے پر پابندی

راولپنڈی میں زیر نگراں افراد کی فہرست پر رکھے گئے 39 ٹی ایل پی کارکنوں میں سے 17 گھروں سے لاپتہ ہیں کیونکہ انہوں نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر ہی اپنے گھر چھوڑے تھے۔

ٹی ایل پی کے 17 لاپتہ کارکنوں میں سے پولیس صرف ایک ہی سے ضامنتی بانڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مطابق جو بھی شخص کا نام فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہو وہ مستقل رہائش سے جانے اور واپسی سے قبل پولیس کو مطلع کرنے کا پابند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close