Featuredاسلام آباد

گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث گیس بحران کا اندیش ہے

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم کی سستی اور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا ہے اور سندھ کے بعد اب خیبرپختون خوا اور پنجاب کی صنعتوں کو بھی 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند ہونے کا امکان ہے

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ آج رات سے ایل این جی ٹرمینل سے گیس کی سپلائی بند ہونا شروع ہوجائے گی، اس دوران 600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کا امکان ہے،

حکومت ایل این جی پوری مقدار میں درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایل این جی کے صرف 3 کارگو درآمد کیے گئے، سندھ میں گیس

یہ بھی پرھیں: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند

فیلڈ کی مرمت بھی بحران کا سبب بن رہی ہے، اور اس گیس بحران سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی آئے گی ، جس کے بعد آئندہ ایک ہفتے تک بجلی کا بحران بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close