لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شو بازی اور رنگ بازی کے بغیر کام کر رہے ہیں
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کا اصل وکیل عمران خان ہے ، مودی کے یار بے مقصد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، جوں جوں الیکشن آگے بڑھے گا اپوزیشن کی مذید چیخیں سنائی دیں گی
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن پی ٹی آئی کے لیے نہایت اہم ہے ، آزاد کشمیر کی ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کر کے پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑی جماعت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول جو فلم چلانے کی کوشیش کر رہے ہیں وہ چلنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے ، مانگے تانگے کے امیدوار لیکر یہ لوگ جیت نہیں سکتے ، پنجاب اور سندھ میں موسم گرم ہونے کے باعث یہ کشمیر میں ٹھنڈے موسم کا مزا لینے آئے ہیں ، یہ کشمیر کو چھوڑیں سندھ پر توجہ دیں وہاں تھر میں پانی نہیں مل رہا آوارہ کتے انکے قابو نہیں آرہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب آج بھی نیب گئے ہوئے تھے ، جس دن زرداری صاحب نیب جاتے ہیں لاغر نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں اور واپسی پر تیتر بٹیر کی دعوتیں اڑاتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے کہا زرداری صاحب سندھ پر فوکس کریں، زرداری صاحب کے اعمال بتائیں گے کہ انہوں نے سیاست کی کس سیڑھی پر پاؤں رکھنا ہے۔