Featuredاسلام آباد

کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے

اسلام آباد: این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید 40 کورونا مریضوں کا انتقال ہوگیا جس کے بعد مجموعی اموات22ہزار321ہوگئی

این سی اوسی کے مطابق 24گھنٹےمیں 46 ہزار145 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 1ہزار37 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.2فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کرونا ویکسینیشن کی گئی

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد9لاکھ58ہزار408ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 1ہزار844 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 لاکھ 4 ہزار 320 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 3 لاکھ37 ہزار 674، پنجاب میں3لاکھ 46 ہزار 301، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38ہزار 068 ، بلوچستان میں 27 ہزار 178، آزاد کشمیر میں 20 ہزار 343 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 138ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close