کراچی: صوبائی ٹیکس وصولی سے متعلق جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے 30 جون تک 128 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال میں سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی 106 ارب روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کی نسبت ٹیکسوں کی وصولی میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے22ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کیا،
یہ بھی پرھیں: وفاق سندھ کو پیسے دے کر احسان نہیں کررہا : مراد علی شاہ
مالی سال21-2020میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ ریونیو بورڈ کی بہتر کارکردگی سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا۔